ایک مشہور روایت کا تحقیقی جائزہ "الحمد للہ وکفیٰ وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفی ٰ اما بعد "
Abstract
دین اسلام اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا وہ دین ہے جسے اللہ نے قیامت تک کیلیے اپنا پسندیدہ دین اور اس دین کو اپنی رضامندی کا سبب قرار دیا ہے، اس دین کی ابدیت اور اس کو اپنی اصل شکل میں محفوظ رکھنے کیلیے اللہ تعالیٰ نے تکوینی طور پر وہ تمام اسباب پید اکیے جن کی بدولت قیامت تک آنے والے مسلمان آسانی سے خیرالقرون کے دین تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے ؛ وایم اللہ لقد ترکتم علیٰ مثل فلق البیضاء لیلھا ونھارھا سواء؛ کہ اللہ کی قسم میں تمہیں ایسی روشن اور واضح شریعت پر چھوڑ رہا ہوں جس کے رات اور دن ایک جیسے ہیں ۔